کالعدم ٹی ٹی پی مطلوب کمانڈر ہلاک

ڈیرہ، کالعدم ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر پولیس آپریشن میں ہلاک

ڈیرہ پولیس کا کلاچی کے علاقے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد (کمانڈر)کو ہلاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے کلاچی کی حدود ٹکواڑہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف رات گئے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کامیاب آپریشن سر انجام دیا ہے،کلاچی کی حدود ٹکواڑہ کے علاقے میں تحریک طالبان پاکستان (گنڈہ پور گروپ) کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلاچی پولیس اور دیگر فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جہاں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشتگرد ایک حجرے میں قیام پذیر تھے،جہاں وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگرردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو موجود پا کر فائرنگ شروع کر دی اور ساتھ ہی 03 دستی بم پھینک کر حملہ آور ہوئے، کلاچی و دیگر نفری پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس نے گھیرے کو مزید سخت کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے تو فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے کمانڈر طاہر زمان عرف باسط عرف طارق عرف شیخ ولد نعمت اللہ ہلاک ہو گیا،جبکہ باقی دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بنگلادیش میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا،115افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  عوام کی ترقی و خوشحالی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ،وزیراعظم

ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر اے پی سی کے سابق PS کلاچی سمیت، سی ٹی ڈی اہلکاروں، آرمی فورسسز اور پولیس وین پر حملوں، IED نصب کرنے سمیت دیگر کاروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا, کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ میں 02 HMG(ہائی مشین گن)، 01 SMG رائفل،09 عدد میگزین،01 کمر بند سمیت 125 عدد کارتوس، برآمد کرلیے گئے۔