چوتھی جماعت 7 سالہ بچہ

چوتھی جماعت سے کیوں نکالا ،7 سالہ بچہ ہائیکورٹ پہنچ گیا

سرکاری سکول کی چوتھی جماعت سے نکالنے پر 7 سالہ بچہ والد کے ہمراہ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔لاہور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پر سات سالہ بچہ اپنے والد کو لیکر سرکاری سکول کیخلاف لاہور ہائیکورٹ اس لئے پہنچ گیا کیونکہ اسے چوتھی جماعت سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بانی چیئرمین نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، علی ظفر

بچے کی والد کی درخواست پر عدالت نے سی ای او ایجوکیشن جھنگ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔اس موقع پر بچے کے والد نے استدعا کی کہ اپنے بیٹے اظہر کو ٹیچر نے زبردستی جماعت سے نکالا،بیٹے کو پڑھا لکھا کر بڑا آدمی بنانا چاہتا ہوں، عدالت بیٹے کو متعلقہ سکولز مین دوبارہ داخلہ دینے کا حکم دے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چھاپہ، غیر معیاری گوشت و دودھ تلف