ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کورونا شکار

پاکستان کے دورے پر آئے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مزید 5 ارکان کورونا کا شکار

پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے لیے آئے وفد کے 5 مزید اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ) سی ڈبلیو آئی ( آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اجلاس کررہا ہے ۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کراچی میں آج ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کررہے ہیں. کہ کیا دورہ جاری رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

جن کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ان میں وکٹ کیپر شائے ہوپ، اسپنر عقیل حسین اور آل رانڈر جسٹن گریوز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز بورڈ کے بیان میں کہا گیا. کہ چنانچہ تینوں کھلاڑی آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور پانچوں افراد ویست انڈیز اسکواڈ سے الگ ہو کر آئسولیشن میں رہیں گے۔ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ کا بھی بدھ کے روز ہونے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔بیان میں مزید کہا گیا وہ 10 دن یا اس وقت تک آئسولیشن میں رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

جب تک ان کے پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتے خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر شیلڈن کوٹریل اور آل رانڈرز روسٹن چیز اور کیل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک نان کوچنگ رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے بلے باز ڈیون تھا مس بھی میچ نہیں کھیل سکے۔