پشاور بلدیاتی انتخابات ایمرجنسی کنٹرول روم

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

پشاور:بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم، وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا، یہ ایمرجنسی کنٹرول روم 17 دسمبر سے 20 دسمبر 2021 تک کام کرے گا، یہ ایمرجنسی کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں، معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہے گا، یہ کنٹرول روم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لئے انتخابات کے اختتام تک تمام تر ضروری معلومات بروقت وزیر اعلی کو فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کی راہداری ضمانت منظور
مزید پڑھیں:  نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز پر وفاق تاحال خاموش ہے

وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جمال الدین ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج اور فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے،
درجہ زیل ایمرجنسی نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
فون091-111-712-713
فیکس
091-9210707
واٹس ایپ
0345-9687099