پشاور میں انتخابی سرگرمیاں آج ختم

انتخابی سرگرمیاں آج ختم، جلسے جلوسوں پر پابندی

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری زور شور سے جاری ہے جبکہ امیدواروں کی جانب سے بھی انتخابات کیلئے جوش و خروش دکھایا جارہا ہے شہر بھر میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے شہر بھر کو جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔ سیاسی سرگرمیاں الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات 12 بجے ختم ہو جائیں گی. جس کے بعد جلسہ ، جلوس پر پابندی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے شہر بھر کے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے. ​پشاور کی مختلف تحصیلوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان زبردست دنگل کا امکان ہے ۔ صوبہ کے 17اضلاع میں کل میدان سجے گا کس ضلع کے میئر کا تاج کس کو دیا جائے گا. کل شہری اس کا فیصلہ کریںگے۔ انتخابی ریلیوں اور جلوسوں کے دوران میوزک کا استعمال بھی تیزی سے جاری ہے۔ دوسری طرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی عروج پر ہیں

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید