کالام گیس لیکیج سیاح جاں بحق

کالام ، ہوٹل کمرے میں گیس لیکیج سے سیاح جاں بحق، تین بے ہوش

سوات کے سیاحتی مقام کالام کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے ایک سیاح جاں بحق اور تین بے ہوش ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر آباد سے سیر و تفریح کیلئے آئے ہوئے چار سیاح مذکورہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ بقول ہوٹل منیجر جب صبح انہیں جگانے گئے تو چاروں سیاح بے ہوش پڑے تھے ۔ سیاحوں میں 28سالہ حسن موقع پر جاں بحق اورمحمد سمیر، زوہیب اور ارسلان کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زیرعلاج تینوں سیاحوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان