پشاور جنرل بس پی ڈی اے

پشاور جنرل بس سٹینڈ پی ڈی اے کا اثاثہ، آمدن بھی وصول کریگا

پشاور کا جنرل بس سٹینڈ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز سے تعمیر کیا جائیگا جبکہ بس سٹینڈ سے حاصل ہونیوالی آمدن پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ملے گی۔

پی ڈی اے ذرائع کے مطابق بس سٹینڈ کی ملکیت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کرنے کی منظوری بورڈ اجلاس میں دی جا چکی ہے اور اس منصوبے کو پی ڈی اے ہی شروع کریگا، ذرائع کے مطابق پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اس بس سٹینڈ کو اپنی آمدن کیلئے تعمیر کرنا چاہتی تھی جبکہ پی ڈی اے اس کا شراکت دار ہوتا تاہم اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس منصوبے کو خود شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

پی ڈی اے ذرائع کے مطابق منصوبے کا تخمینہ 5 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس کا پی سی ون 3 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد ہے، اسی طرح جون میں ہونیوالے اجلاس میں اس وقت کے صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت کی تھی کہ اس منصوبے کو پی ڈی اے اپنے وسائل سے مکمل کریگا جس کے بعد پی ڈی اے بورڈ نے اس منصوبے کو خود شروع اور مکمل کرنے کی منظوری دی تھی، اسی طرح یہ بس ٹرمینل پی ڈی اے کا اثاثہ رہے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت