امریکا میں فراڈ پر پاکستانی پکڑا

امریکا میں 56 لاکھ ڈالر کے فراڈ پر پاکستانی پکڑا گیا

کورونا وبا کے دوران امریکا میں 56 لاکھ ڈالر جعل سازی کے ذریعے حاصل کرنے والا اظہر سرور رانا پکڑا گیا۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وبا کے دوران جعلی کمپنی کے نام پر 56 لاکھ ڈالر کا قرض لینے والے شخص کو پانچ سال چار ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے حکام نے بتایا کہ 31 برس کے اظہر سرور رانا نامی شخص کو نہ صرف جیل کاٹنا ہوگی بلکہ رقم بھی واپس کرنا ہوگی۔ اظہر رانا نے لاکھوں ڈالرز خاندان کے لوگوں کے نام پر پاکستان بھی منتقل کیے۔ اظہر سرور رانا کو دسمبر 2020 میں امریکا سے پاکستان جانے سے پہلے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی