لکی مروت آئی بی سب انسپکٹر شہید

لکی مروت، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، آئی بی سب انسپکٹر شہید

لکی مروت میں مسلح افراد نے انٹیلی جنس ادارے ( آئی بی ) کے ایک سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) میں تعینات سب انسپکٹر خان بہادر خان(عمر 42سال) نمازعشاء کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ شہید آئی بی اہلکار کا تعلق گائوں زنگی خیل سے تھا اور وہ ملازمت کے سلسلے میں لکی شہر میں رہائش پذیر تھے ۔ مقتول کے بھائی عبدالخنان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور ان کے بھائی خان بہادر خان کے ہمراہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور

کہ جدید آبادی مچن خیل میں عقب سے دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے کلاشنکوفوں سے خان بہادر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ، شہید آئی بی اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ دریں اثناء شہید سب انسپکٹر خان بہادر خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں زنگی خیل میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ پولیس و سول انتظامیہ کے افسران کی طرف سے ان کی قبر پر پھول رکھے گئے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل