ریگی بھائیوں نے بہن کو قتل

ریگی میں بھائیوں نے بہن کو غیر مرد سمیت قتل کردیا

پشاور کے علاقے ریگی میں بھائیو ں نے اپنی بہن کو غیر مرد سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے نعشو ں کو تحو یل میں لیکر پو سٹمارٹم کیلئے مر دہ خانہ منتقل کر دیا

گزشتہ روز مد عی عمر زرین ولد زرین خان سکنہ سفید سنگ حال با چہ ڈا گ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی عمران عمر 35سال گھر سے نکل کر با زار کی طر ف جارہا تھا کہ باچہ گلی ڈاگ کے علاقے میں ملزم بلال ، صابر اور کشمیر نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بعد میں اپنی بہن مسما ة (ف) عمر 27سا ل کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ارتکاب جر م کے بعد فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  مستونگ میں مظاہرین کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار شہید

پولیس نے کرائم سین سے فائر ہو نے والے خالی خول اور مد عی کے بیانات قلمبند کرکے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ریگی پولیس نے دہر ے قتل کی واردات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق 6یا 7سال قبل مقتول عمران کا مقتولہ مسماة( ف) کے ساتھ تعلق تھا اور مقتول اس سے ملنے کے لئے اس کے گھر گیا تھا جس سے فریقین میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا، بعد میں مقامی افراد کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کر دیا تھا تاہم پولیس نے بتایا کہ اب مقتولہ کے بھائیوں نے جوان ہونے کے بعد 6یا 7سال بعد بدلہ لینے کیلئے بلال کو قتل کیا جبکہ بعد میں گھر آکر اپنی بہن کو بھی گولیاں مار دیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے 4 رہنماﺅں کی راہداری ضمانت منظور