عمران عباس کی والدہ کی وفات

عمران عباس کی والدہ کی وفات پر فنکاروں کی تعزیت

گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ عمران عباس کی جانب سے اس غمگین خبر کا اعلان اپنی والدہ کا پاوں چومتے ہوئے کی ایک تصویر کے ساتھ انسٹا گرام اکائونٹ کے ذریعے کیا گیا۔ خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں ان کو حوصلہ دیا اور تعزیت کی ۔

عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار اور ان کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اداکارہ مشال خان نے لکھا کہ وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔ سجل علی نے کہا کہ ہ عمران مضبوط رہو، اللہ تعالی آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، آمین۔ انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلی مقام دے۔

واضح رہے کہ عمران عباس کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ اداکار عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پیغام بھی جاری کیا تھا۔ اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ الوداع ماں ، میں اپنی ماں کے پاؤں اب نہیں چوم سکوں گا کیونکہ آج میں نے اپنی ماں، اپنی جنت کو کھو دیا ہے۔ اداکار نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ 2 سال قبل اسی دن میں نے اپنے والد کو کھویا تھا اور آج میری ماں بھی مجھے چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سورۃ فاتحہ پڑھنے اور دعائے مغفرت کرنے کی درخواست کی ہے۔

تبصرے بند ہیں