برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین بحال

16 ہزار برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین بحال

سپریم کورٹ میں سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے گریڈ ایک سے 7 کے سرکاری ملازمین کو بحال کردیا۔

سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردیں تاہم آرٹیکل (184/ 3 از خود نوٹس) اور 187 کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 7 کے سرکاری ملازمین کو بحال کردیا جبکہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین کی بحالی کو محکمہ امتحان سے مشروط کردیا۔ درخواستوں پر سماعت جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، گزشتہ روز اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔عدالت نے آرٹیکل 184/ 3 اور آرٹیکل 187 کے اختیار کو استعمال کرکے گریڈ ایک سے 7 کے ملازمین کو بحال کردیا۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

آج جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سرکاری ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں، چار ججز نے اپیلیں مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپیلیں مسترد کرنے سے اختلاف کیا۔ جب کہ گریڈ 8 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی بحالی کو محکمانہ ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط کردیا، تاہم کرپشن مس کنڈکٹ یا عدم حاضری پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ بھرتی کے وقت ٹیسٹ لازمی کی شرط کو فالو کیا جائے گا ، جن ملازمین نے بھرتیوں کے وقت ٹیسٹ نہیں دیا اب دیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی