محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ ریکارڈز

محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ کے کئی ریکارڈز چکنا چور کر دیئے

رواں سال محمد رضوان کے لیے کئی لحاظ سے یادگار رہا لیکن خصوصا ٹی20 کرکٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے انہوں نے نئی تاریخ رقم کردی اور متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز محمد رضوان نے رواں سال اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹی20 کرکٹ میں کئی نئے ریکارڈ قائم کرلیے۔ رضوان نے رواں سال ٹی20 میں مجموعی طور پر 2ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ رضوان نے مجموعی طور پر 2ہزار 36 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور17نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی20 رنز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں ایک ہزار 655 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے اسی سال ایک ہزار 779 رنز اسکور کیے۔ رضوان نے رواں سال ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں اس سال ایک ہزار 326 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 939رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ پانچ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ بھارتی جوڑی لوکیش راہول اور روہت شرما کے پاس تھا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

پاکستان کی ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 4 مرتبہ 150رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی ہے اور چاروں مرتبہ یہ کارنامہ اسی جوڑی نے انجام دیا۔ اس سے قبل ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی20 رنز کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں 748رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اب تک بحیثیت اوپنر چھ سنچری شراکت قائم کر چکے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔