اومیکرون سے بچائو کیلئے نیا راز

ماہرین نے اومیکرون سے بچائو کیلئے نیا راز ڈھونڈ لیا

کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں غیرمعمولی رفتار سے پھیل رہی ہے اور اس کے سد باب کیلئے محققین اپنی تمام تر کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

تین امریکی ہسپتالوں اور طبی تحقیقی اداروں کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین کی تین خوراکیں اومیکرون کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ کے بعد امریکی طبی ماہرین نے بھی کہا ہے کہ تحقیقی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ فائزر، جانسن اینڈ جانسن یا موڈرنا ویکسینز کی دو خوراکیں اومیکرون سے تحفظ فراہم نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

خبر رساں ادارے مطابق میساچوٹس جنرل ہسپتال، ہاورڈ یونیورسٹی اور میساچوٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ویکسینیشن کروانے والے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے افراد میں اتنی طاقتور اینٹی باڈیز نہیں بن پا رہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی تینوں ویکسینز یعنی فائزر، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن کی کم از کم تین خوراکیں لینے والے شخص میں اومیکرون کی شدت کم ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف