کترینہ کیف سسرال میں پہلی پکوان

کترینہ کیف کی سسرال میں پہلی پکوان

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کے بعد میٹھا بنانے کی رسم کی گئی۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے لاکھوں مداحوں کے لیےاسٹوری شیئر کی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں حلوے کی پلیٹ ہے، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ حلوہ اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔‘

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’اُنہوں نے شادی کے بعد میٹھا بنانے کی رسم کی جس کے لیے انہوں نے حلوہ بنایا۔‘

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

رپورٹس کے مطابق اس رسم کو کترینہ کی سسرال میں پہلی رسوئی قرار دیا جا رہا ہے. جو کہ ایک بھارتی رسم ہے جس میں نئی بہو اپنے خاندان کے لیے کچھ میٹھا بناتی ہے، بعد ازاں اسے خاندان کے بزرگ تحائف دیتے ہیں۔

انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف اور لاکھوں مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔


وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُس سوجی کے حلوے کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی اہلیہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلی میٹھا بنانے والی رسم میں بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

اداکار نے اپنی انسٹاگرام میں لکھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بہترین حلوہ ہے۔‘

وکی کوشل کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اُنہیں اہلیہ کی ہاتھ کا کھانا کافی پسند آنے والا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دونوں اداکاروں کی شادی ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔