اے این پی نامزد اُمیدوار قتل

مئیر شپ کیلئے اے این پی کا نامزد اُمیدوار قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کا امیدواربرائے مئیر شپ عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق عمر خطاب ڈیرہ سٹی پر مئیر شپ کے امیدوار تھے.  پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ نعش کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔

لواحقین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار سٹی میئر عمر خطاب شیرانی کو رات 12 بجے کے بعد قتل کیا گیا اور ان کو صبح سویر ان کے قتل کی خبر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر 2 گھنٹے تک احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ لواحقین نے 2 گھنٹے احتجاج کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے فیصلے پر احتجاج مؤخر کر دیا۔ عمر خطاب کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فون کے ذریعہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوار کے قتل کے بعد تحصیل مئیر شپ نشست پر 19 دسمبر کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن افسرکے مطابق صرف مقتول امیدوارعم خطاب شیرانی کی نشست پر الیکشن ملتوی ہوا تحصیل کونسل مئیر شپ الیکشن کے علاوہ باقی الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا۔