سیاسی سرگرمیوں پرایجوکیشن ملازمین کی سرزنش

سیاسی سرگرمیوں پرایجوکیشن ملازمین کی پھر سرزنش

سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پرپابندی کے باوجود سیاست میں حصہ لینے کی شکایات پر محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت ملازمین اور تمام ٹیچرز کو ایک مرتبہ پھر سے خبردار کرتے ہوئے آئندہ شکایات پر تادیبی کارروائی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری ایجوکیشن نے ٹیچرز اور ماتحت ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے سائیڈ لائن رہنے اور بصورت دیگر ان کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے ٹیچرز اور دوسرے کیڈر کے ملازمین کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی شکایات پر انہیں سیاست سے دور رہنے کیلئے تحریری ہدایت جاری کی تھی

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

لیکن اس کے باوجود بھی پشاور سمیت صوبے کے کئی اضلاع کے ٹیچرز سے متعلق سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر سے ڈائریکٹر محکمہ ابتدائی تعلیم ،ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ پشاور،ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ایک مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین اوراساتذہ کے خلاف سختی سے ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انسداد دہشتگردی عدالت، بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی