4 صوبائی محکموں سیکرٹریز تبدیل

4 صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز تبدیل کر دئیے گئے

صوبائی حکومت نے وفاقی اور صوبائی کیڈر کے گریڈ 21 اور 20 کے4 سیکرٹریز سمیت 5 نئے افسر تعینات کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں سول سیکرٹریٹ پشاور سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ انتظامی امور میں تعیناتی کے منتظر پراونشل سول سروس ایگزیکٹو گروپ کے سکیل 21 کے افسر ذاکر حسین آفریدی کو سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 20 کی افسرنشیتہ مریم محسن کو سیکرٹری محکمہ زکوت، عشر، سوشل ویلفیئر اینڈ وومن امپاورمنٹ، پی سی ایس ایگزیکٹو گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ محمد اکبر خان کو ڈائریکٹر جنرل فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور جبکہ پی اے ایس گروپ کے گریڈ 20 کے افسران ذوالفقار علی شاہ اور ہمایون خان کو باالترتیب محکمہ ہائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور منرل ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری لگادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور