بلدیاتی انتخابات فول پروف سیکیورٹی پلان

بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل

صوابی پولیس نے اتوار 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔ ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر کے بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے سپروائزری افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی زیرصدارت سپروائزری افسران، سیکٹر کمانڈرز اور سب سیکٹر کمانڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان، ایس ڈی پی اوز افتخارعلی، شفیع الرحمن (ودیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال برقرار رکھنے اورحفاظتی انتظامات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اوربلدیاتی الیکشن کے دوران امن وامان برقراررکھنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

پلان کے تحت سیکورٹی کو جامع بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز بطور سپروائزری افسران، ایس ایچ اوز بطور سیکٹر کمانڈرز جبکہ علاقوں میں بہتر تجربہ رکھنے والے اے ایس آئی و ایس آئی بطور سب سیکٹر کمانڈرز فرائض انجام دیں گے.سیکٹر کمانڈرز و سب سیکٹر کمانڈرز اپنی حدود میں واقع پولنگ سٹیشنز میں سیکورٹی کے لئے ذمہ دار ہوں گے اور ان کے ساتھ ہمہ وقت رابطہ میں رہیں گے کسی بھی بدمزگی کی صورت میں مقامی مشران کے تعاون سے حالات معمول پر لائیں گے, تا کہ پولنگ کا عمل متاثر نہ ہوسیکٹر کمانڈرز اور سب سیکٹر کمانڈرز پولنگ سٹیشنز پر تعینات سیکورٹی کی معاونت کریں گے، تا کہ پولنگ کا عمل پر امن ماحول میں جاری رہے .

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

واضح رہے کہ ضلع صوابی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، تمام پلگنگ پوائنٹس پر ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، ضلع بھر میں پٹرولنگ موبائلز و سپیشل پٹرولنگ موبائل تعینات کی گئی ہیں جو کہ مسلسل آن روڈ رہیں گے، جب کہ کیو آر ایف اور ار ار ایف کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں گے۔