کراچی بینک میں دھماکہ

کراچی کے ایک نجی بینک میں دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کراچی شیر شاہ پراچہ چوک نجی بینک میں خوف ناک دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ , متعدد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئ ۔ دھماکہ کے نتیجے میں زخمی افراد کو قریبی ہسپتال متقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، بینک کے درودیوار مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ دھماکہ کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔ ایدھی اورچھیپا رضا کار زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف رہے ،انتظامیہ کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں،وزیر خزانہ