کبریٰ خان کینسر سے جنگ جیت

کینسر سے جنگ جیتنے پر کبریٰ خان خدا کی شکر گزار

پاکستانی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے خود پر گزرنے والے زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بتا دیا ہے۔

خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے. ایک تو کووڈ تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں۔ اسی دوران میں رواں برس ماہِ جنوری میں لندن چلی گئی، ان دنوں میرے وزن میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔ دوران انٹرویو کبریٰ خان نے کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔

ادکارہ نے کہا ’اُن میں کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، اللّٰہ کا یہ بھی کرم تھا کہ اُنہیں پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا اُن میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔‘کہ اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ مجھے بروقت اس بیماری کا علم ہوگیا، ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سے اسٹیج پر ہیں۔ میرے دو آپریشنز کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان واپس لوٹی تو سب نے میرے وزن پر بات کی کیونکہ لوگ اس بات سے لاعلم تھے کہ میں لندن سے کون سی جنگ لڑ کر آرہی ہوں۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ بہت پتلی دبلی رہی ہیں، اُن کا وزن کبھی 48 کلو سے اوپر نہیں گیا مگر جب اُنہیں صحت سے متعلق کئی مشکلیں جھیلنا پڑیں تو وہ موٹی ہو گئی تھیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’وہ ٹیومر کے آپریشن کے بعد نہ واک کر سکتی تھیں اور نہ ہی ڈائٹ کیوں کہ اُنہیں بہت ادویات لینی پڑتی تھیں مگر لوگوں کی نفرت زدہ باتیں سُن سُن کر اور بہت مشکلیں جھیل کر آخر کار انہوں نے اپنا وزن پھر سے کم کر ہی لیا۔‘