election

پشاور یو سی 15 کے اُمیدوار کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

پشاور کے یونین کونسل وارڈ 15 نیبر ہوڈ 33 کے ایک جنرل کونسل کے امیدوار کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے گٹار کا انتخابی نشان ملا تھا آج اس علاقے کا بیلٹ پیپر لیک ہوا ہے تو پتہ چلا کہ بیلٹ پیپر میں تو گٹار کا نشان ہی نہیں ۔امیدوار سید مقصود علی شاہ کا بیلٹ پیپر انتخابی نشان وہیل چیئر نکل آیا۔پوری کمپین گٹار کے نشان پر کی اب یہ وہیل چیئر کا نشان کہاں سے آ گیا۔اس حوالے سے اُمید وارسید مقصود علی شاہ نے کہا کہ میرے ووٹر کو پریشان کیا جا رہا ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے الیکشن کمیشن جا کر الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست فائل کروں گا۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر