ارباب زرک دستبردار خبر درست نہیں

ارباب زرک کے دستبردار ہونے کی خبر درست نہیں، عاصمہ عالمگیر

پشاور: پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ عالمگیر کا بیان، عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی افواہ ساز فیکٹری نے کام شروع کردیا ہے، ارباب زرک کے دستبردار ہونے کی خبر درست نہیں، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جعلی خبر شئیر کی جارہی ہے، سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کی دھاندلی رنگے ہاتھوں پکڑی ہے، جیالے پوری طرح جاگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم
مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

پشاور مئیر شپ کا الیکشن ارباب زرک ہی جیتے گا، جھوٹی خبریں پھیلا کر دھاندلی کو چھپایا نہیں جاسکتا، کارکنوں اور پشاور کے عوام کو پیشگی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

عاصمہ عالمگیر نے ان افواہوں کی تردید کردی