جے یو آئی امیدوار جاں بحق

جیت کی خوشی میں فائرنگ، جے یو آئی کا فاتح امیدوار جاں بحق

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا جے یو آئی کے جنرل کونسلر زکریا ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں پیش آیا جہاں جے یو آئی کی ٹکٹ پر ولیج کونسل کی جنرل نشست جیتنے والا زکریا خان ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ کے دوران زکریا خان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی،پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ایم ایز کےلئے 600 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ جاری