سینیٹ کی خالی نشست انتخاب آج

کے پی سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا، جس کے لیے پولنگ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوگی۔

ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے پرخالی ہونے والی سینٹ کی سیٹ کےلئے چار امیدوار میدان میں ہیں،تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو ٹکٹ دیا۔ عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے شوکت امیرزادہ ،پیپلز پارٹی کے محمد سعید اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے ظاہرشاہ امید وار ہیں تاہم شوکت ترین کی کامیابی یقینی ہے۔ تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو میدان میں اتارا ہے،عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے شوکت امیرزادہ ،پیپلز پارٹی کے محمد سعید اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے ظاہرشاہ امید وار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور بیمار، پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک

ترجمان کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیگی،صوبائی الیکشن کمشنر بحیثیت پرئذائیڈنگ آفیسر فرائض سرانجام دیں گے اور ان کی معانت کے لئے الیکشن کمیشن کے چار فرائض پولنگ آفیسر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔ انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج کی تعداد 145 ہے جو کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ہے،145 اراکین پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 94 اراکین ہیں جبکہ جے یو آئی( ف) کے ارکان کی تعداد 15 ہے، اے این پی 12، مسلم لیگ( ن) 7، پیپلزپارٹی 5، بلوچستان عوامی پارٹی 4، جماعت اسلامی 3 اور مسلم لیگ( ق) کا ایک رکن ہے جبکہ آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر،شیر افضل اور شعیب شاہین گرفتار

واضح رہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو 145 اراکین میں سے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔