شوکت یوسفزئی اپوزیشن جیت گئی

شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی، شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قراردے دیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔ شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے