بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر شکست کا سامنا

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔

صوبہ کے 17 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام 11 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے ساتھ آگے جب کہ پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، عوامی نیشنل پارٹی کی تین اور جماعت اسلامی کی دوجبکہ دو آزاد ارکان بھی تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی اور مسلم لیگ ن ہری پور کی تحصیل خان پوعکی تحصیل چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب رہی،

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

جے یوآئی پشاور کی بھی سات میں سے دو تحصیلوں کی چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آخری اطلاعات تک پشاور سٹی میئر کی نشست کے لیے جے یوآئی کے امیدوار زبیرعلی آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر تھے۔ مردان میں تحریک انصاف کا مکمل صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام ف کامیاب قرار جب کہ 2 تحصیلوں پر اے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔ جے یوآئی 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم