ساس بہو انتخابی دنگل

بہو کو شکست، ساس کا معاملہ لٹک گیا

لوئر مہمند میں پہلی بار ہورہے بلدیاتی انتخابات میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بہو کو شکست ہوگئی، جبکہ ساس کا معاملہ لٹک گیا۔

ذرائع کے مطابق ساس اور بہو کی دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر ساس اور بہو نے الیکشن لڑا، بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں جبکہ 65 سالہ ساس دنیا بی بی اور ان کے مخالف کے ووٹ برابر نکل آئے۔ دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

واضح رہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

لوئر مہمند کی ساس بہو نے بلدیاتی الیکشن میں جیت کیلئے گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلائی تھی، ساس ترکزئی 3 سے اے این پی کی جبکہ بہو ترکزئی 2 سے آزاد امیدوار تھیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ضلع مہمند کے 65 ویلج کونسلز سے 155 خواتین اُمیدوار میدان میں تھیں۔

تبصرے بند ہیں