بلی کو قتل کرنا

نقصان پہنچانے والی بلی کو قتل کرنا

سوال: جو بلی پالتو مرغیوں کو کھاتی ہو اور نقصان پہنچاتی ہو تو اسے قتل کرنا کیسا ہے ؟


جواب: اگر بلی نقصان پہنچاتی ہو اور اسے کسی طرح روکنا ممکن نہ ہو اور نہ اس سے مرغیوں کو بچانا ممکن ہو تو ایسی بلی کو قتل کرنا جائز ہے لیکن مارنے میں کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنے سے اجتناب کرے جو بے جا اذیت کا باعث ہو۔

(الدرالمختار جلد 5ص 752، عالمگیری جلد 5ص 361)