ریما عمر شریف کے گھر

ریما شوہر کے ہمراہ تعزیت کیلئے مرحوم عمر شریف کے گھر پہنچ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ کراچی میں مرحوم کامیڈی کنگ عمر شریف کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے عمر شریف کی اہلیہ دیبا عمر، بیٹے جواد اور فواد سے ملاقات کے دوران عمر شریف کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف رواں سال 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل