دل ہے پاکستانی دلچسپ پوسٹ وائرل

نہ بجلی، نہ گیس، نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی، دلچسپ پوسٹ وائرل

پاکستان کے معروف بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے گیس بحران سے پریشان ہو کر سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے ،پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پرانے زمانے میں پانی گرم کرنے کے لئے استعمال کیے جانے والے دھاتی راڈ کو بالٹی میں ڈال کر پانی گرم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ بالٹی کی جانب واپسی، نہ بجلی، نہ گیس، نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی۔ دیپک پروانی نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ کراچی اور سردی کا بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ڈیزائنر کی اس پوسٹ پر صارفین نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اسی مسئلے سے دوچار ہیں ،کچھ صارفین نے میٹل کی بالٹی میں الیکٹرک راڈ کو خطرناک قرار دیا۔ایک صارف نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اس بالٹی کے بجائے پلاسٹک کی بالٹی کا استعمال کیا جائے جبکہ دیپک پروانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر چپل یوں کھڑے نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دیپک پروانی پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں جن کا نام دنیا کا سب سے بڑا کُرتا بنانے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔