بھارتی سنگھ اولاد کے متعلق خواہشات

بھارتی سنگھ نے اپنی پہلی اولاد کے متعلق خواہشات کا اظہار کردیا

بھارت کی معروف اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی خواہش ہے۔

اپنے حسِ مزاح کے سبب بھارت سمیت پاکستان میں بھی یکساں مداح رکھنے والی کامیڈین بھارتی سنگھ ماں بننے والی ہیں، اُنہوں نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔ گزشتہ روز ایک صحافی کی جانب سے بھارتی سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ بیٹی کی خواہش مند ہیں یا بیٹے کی؟

مزید پڑھیں:  عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن میں پڑگئیں

جس پر بھارتی کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں بیٹی کی خواہش ہے، جو کہ ان ہی کی طرح محنتی ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹی ہوتی ہے تو ماں باپ کا خیال رکھتی ہے ورنہ بیٹے تو کھیل میں مگن رہتے ہیں، کم سے کم بیٹی میرے لئے چائے تو بنائیگی ناں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیاں سب سے بہترین ہوتی ہیں اس لئے مجھے بھی اپنی پہلی اولاد بیٹی ہی چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  شراب پی کر گاڑی چلانے پر امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک کو سزا