بھارت اداکارہ ہمسا نندنی کو کینسر

بھارت کی معروف اداکارہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا

تامل فلموں میں جلوہ گر ہونے والی بھارت کی معروف اداکارہ ہمسا نندنی کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ ہمسا نندنی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں بتایا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں جس پر ان کا 4 ماہ قبل طبی معائنہ کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں چھاتی کا سرطان ہے اور وہ گزشتہ 4 ماہ سے اس کے علاج کے لئے ممبئی میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ علاج کے لئے اب تک متعدد کیمو تھراپیز سے گزر چکی ہیں اور آگے بھی اس کا علاج جاری رکھیں گی۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے صرف 18 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھودیا تھا۔ انہوں نے اپنے فینز اور فالوورز سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے اور خود سے وعدہ بھی کیا ہے کہ اس مہلک مرض سے ہر صورت لڑیں گی۔

تبصرے بند ہیں