بلدیاتی انتخابات بہو ہار گئی

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: ساس کامیاب، بہو ہار گئی

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جہاں سیاسی جماعتیں اپنی کامیابی اور مخالفین کی ناکامی کے تذکرے کر رہی ہیں وہیں کچھ مقامات پر دلچسپ صورتحال رہی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے لوئر مہمند کے علاقے میں ایک مقام پر ساس اور بہو ایک ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں: بہو کو شکست، ساس کا معاملہ لٹک گیا

انتخابی نتیجہ سامنے آیا تو ساس کامیاب ٹھہریں البتہ بہو کو چند ووٹوں سے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں شکست ہوئی۔ لوئر مہمند کی ویلج کونسل ترکزئی 2 کے انتخابی میدان میں ساس اور بہو کی موجودگی اس لیے بھی خصوصی توجہ سے دیکھی گئی کہ قبائلی علاقوں میں ماضی میں خواتین انتخابی عمل سے دور رہتی تھیں۔ رابعہ بی بی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب لڑنے کا مقصد خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج