اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث متاثر دیہاڑی دار طبقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی.وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو جلد آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا .ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اور مستحق افراد تک مدد پہنچائے گی.وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر نے پلان ترتیب دے دیا.عثمان ڈار نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائیگا,مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی.عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے.معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ فیصلہ امداد پہنچانے کے طریقہ کار میں تیزی لانے کے لئے کیا جا رہا ہے,.”احساس” اسکور کارڈ کے معیار پر پورا اترنے والوں کی فوری مدد ممکن ہو سکے گی.ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments