5b9859d421b92

وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم کے زیر صدارت کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا.ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاون میں14 اپریل کے بعد توسیع یا نرمی پر مشاورت کی جائے گی، فلائٹ آپریشن اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے شروع کرنے پر بھی غور کیا جائیگا، اجلاس کے دوران تعمیراتی صنعت کو فوری طور پر کھولنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئیں گے، اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا سے متعلق اقدامات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی کٹس اور دیگر امور پر بریفنگ دیں گے، ذرائع کے مطابق ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار پورے ملک میں میں بچھانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی، دیہاڑی دار مزدوروں کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائیگی، ٹائیگر فورس کے آپریشن سسٹم کے حوالے سے فائنل بریفنگ بھی دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال