05f40a6d 408d 4381 850b d0b3d273022d

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا جائزہ اجلاس جاری

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا جائزہ اجلاس جاری .اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کر رہے ہیںاجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال پر بریفنگاجلاس میں اب تک کی تفصیلات اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا.آج کے اجلاس میں ہاٹ سپاٹ کی پہچان کے لیے ڈیجیٹل ٹریکنگ اور ٹریسنگ میکانزم زیر غور ہونگی .ٹارگڈ ایریا کی آئسولیشن کا طریقہ کار, متاثرہ علاقوں میں حکومتی کاوشوں, سپلائی چین سپورٹ پر غور ہوگا. پاکستان کی تشخیصی صلاحیت 6 ہزار یومیہ سے 20 ہزار یومیہ تک بڑھانے پر بھی غور ہوگا.احساس پروگرام میں 150 بلین رقم کی تقسیم اور 11 اپریل سے فلائیٹ آپریشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا.ساری صورتحال کے پیش نظر نیشنل کور آرڈینیشن کمیٹی کو تجاویز پیش کی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر