pic 1561724486

ایک سال میں حکومتی قرضے 334 کھرب تک پہنچ گئے

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، 12 ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے مجموعی قرض میں 60 کھرب کا اضافہ کیا.کورونا وائرس کے باعث ٹیکس ریونیو میں کمی سے قرض کا حجم مزید برھنے کا امکان.

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سنبھالی تو مرکزی حکومت کا قرضہ 242 کھرب روپے تھا، اس کے بعد سے اب تک قرضوں میں 92 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے. حکومت کا مجموعی مقامی قرض گزشتہ برس جون میں 207 کھرب روپے سے بڑھ کر فروری کے اختتام پر 227 کھرب روپے ہوگیا،حکومت کے طویل مدتی قرضوں میں اضافہ 152 کھرب روپے سے 169 کھرب روپے تک پہنچ گئے ہیں-

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ