xecc hafeez sheikh 640x480.jpg.pagespeed.ic .4RH hH4Pjr

بجلی صارفین کو 185 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا معاملہ موخر کر دیا گیا

اسلام آباد : مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ،اجلاس میں بجلی صارفین کو 185 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا معاملہ موخر کر دیا گیا، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجرز کی منظوری دیدی گئی،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور،پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور،پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، ای سی سی نے 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی،کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کیلئے 1.5 ملین ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری،احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری ملک بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد میں رقوم تقسیم کی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید