گلبہارسے ہشتنگری تک تعمیر کیا گیا بی آر ٹی سائیکل ٹریک جی ٹی روڈکی توسیع کیلئے اکھاڑ دیا گیا، بی آر ٹی کے گلبہار چوک سٹیشن پر جی ٹی روڈ کے کنارے بی آر ٹی کی تعمیر کے وقت عوام کی سہولت کیلئے سائیکل ٹریک تعمیر کیا گیا تھا کچھ عرصہ تک اس ٹریک کو موٹر سائیکل سوار استعمال کرتے رہے جس کے بعد عوامی شکایات پر یہ ٹریک بند کر دیا گیا لیکن اب اسے توڑ دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سائیکل ٹریک کی وجہ سے گلبہار میں ٹریفک جام رہتی تھی جس کی وجہ سے مین جی ٹی روڈ کو وسیع کرنے کی خاطر ٹریک کوختم کیا گیا۔
