پشاور ہائیکورٹ میں کرسمس تقریب

پشاور ہائیکورٹ میں کرسمس تقریب، کیک کاٹا گیا

پشاور ہائیکورٹ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس قیصر رشید خان، جسٹس روح الامین خان ، جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور نے شرکت کی جبکہ اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے اقلیتی برداری کے بنیادی وآئینی حقوق پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عدالتوں کا ان حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ہے، انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی فضاء قائم ہے اور ایک دوسرے کے مذہب و عقائد کا بھی خیال کیا جاتا ہے، بعدازاں چیف جسٹس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کئے جبکہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی