اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق چیف میجر جنرل تامیر ہیمان کا کہنا ہے کہ ایران کے جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل ملوث تھا۔ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل کیا گیا تھا۔ سابق اسرائیلی انٹیلی جنس چیف میجر جنرل تامیر ہیمان کا اسرائیلی میگزین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کا قتل میرے دور کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک کامیابی تھی۔ یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کی خبر حملے کے ایک ہفتے بعد امریکی میڈیا نے دی تھی۔تاہم حملے کے بعد سے پہلی بار کسی سرکاری عہدیدار نے جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اقرار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments