اسکول میں فائرنگ استاد جاں بحق

لکی مروت: اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق 2 افراد زخمی

ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی حدود میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر اسکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

فائرنگ کی آواز سنتے ہی اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے اسکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ اسکول پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جب کہ نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان