پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو ہونا تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دیگر مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ