کیپٹن صفدر نواز شریف کا داماد

میری شکل میں اللہ نے نواز شریف کو اچھا داماد دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

ایک صحافی نے کیپٹن صفدر سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی بہو کو شادی پر کیا تحفہ دیا ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا میں نےاسے لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی ہے۔ جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے اور سب کی بیٹیوں کو اللہ اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا۔ ایک صحافی نے جب ان سے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں پوچھا کہ شادی پر اتنے اخراجات کس نے کیے

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب

تو کیپٹن صفدر نے کہا ہم صوفی اور پیروں فقیروں کی اولاد ہیں لاکھوں میں مریدین ہیں۔ ہمارے گھر تو روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔ اس میں ابہام کیا ہے پیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی میں گانا گا تا تو ہوسکتا ہے سارا مزہ خراب ہوجاتا، 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں، اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا، انہوں نے جنید کے سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہوتا ہے ویسے ہی وہ سیاست دان کا بیٹا ہے اور سیاست میں ضرور آئے گا۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت