آسٹریلیا سے مٹی اور پچز

آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے بہترین پچز کو شرط اول رکھ دیا ، کہا کہ بہترین پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں ۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس گئی اور انگلینڈ نے انکار کیا تو ایشین کونسل میں آواز اٹھائی، اجلاس میں یہ بات کی کہ کسی ایشین ملک کے ساتھ زیادتی ہو تو سب کو کھڑا ہونا چاہیے، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔ پاکستانی کوچز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کوچز پر میری کوئی حتمی رائے نہیں ہے، کوچز کے ساتھ لمبے کنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہیں، ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہو گی، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہو گی، غیر ملکی یا ملکی کوچ لانے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا، کوچز کا کام ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کروانا ہے لیکن ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہو گا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اعتماد دیا، ورلڈکپ سے پہلے کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دی، آغاز اچھا ہے لیکن ابھی بہت کام باقی ہے، اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، ہر انٹرنیشنل میچ کے لیے اتنا ہی زور لگائیں گے جتنا پی ایس ایل کے لیے لگایا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سیزن آنے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔ 100 بچوں کو تربیت دیں اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے جبکہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔ اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے۔ سوال کے لیے لیڈر کے پاس جانا چاہیے کوچ کے پاس نہیں۔ کوشش ہے ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کرسکیں۔ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ چل رہا ہے اور 15 دن میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے اب ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں۔ پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔ تماشائیوں کے لیے بھی فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔