دائودزئی میں قتل ہونے والے بچے

دائودزئی، مقتول بچے کا چچا گرفتار، ماں کے ملوث ہونیکا انکشاف

پشاور کے علاقہ دائودزئی میں قتل ہونے والے کم سن بچے کے قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، پولیس نے مرکزی ملزم اور مقتول بچے محمد مصطفیٰ کے چچا کو گرفتار کر لیا جس نے انکشاف کیا ہے کہ بچے کی ماں بھی واردات میں ملوث ہے، دونوں کے درمیان دوستی تھی لہٰذا مبینہ تعلقات کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے معصوم بچے کی جان لی گئی۔

دائودزئی پولیس کے مطابق چند روز قبل مدعی نعیم خان نے تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھتیجے محمد مصطفی کو ابرار ولد مختیار اور محمد ولد کوثر نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا جس پر دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، داودزئی پولیس نے سفاک قاتل ابرار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمد خان کے ساتھ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

ملزم کے مطابق اس کے بھابھی سے تعلقات تھے جس کا بچے کو علم تھا، بچہ اپنی ماں کے ساتھ نانا کے گھر رہائش پذیر تھا جس کو چند روز بعد دادا اور چچا کے سپرد کیا جانا تھا، بچے کی ماں کو ڈر تھا کہ بچے حوالے کئے جانے کے بعد تعلقات کا راز فاش ہو جائے گا جس پر مبینہ ملی بھگت سے 8 سالہ بچے کو قتل کیا گیا اور نعش اراضیات میں پھینک دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع