باپ نے نومولود بچی کو کھیتوں

زمین پھٹی نہ آسمان گرا ، نومولود بچی کو کتیا نے سہارا دیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گائوں سریستال میں رات گئے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگدل باپ نے اس سخت سردی کی رات میں نومولود بچی کو کھیتوں میں چھوڑ دیا اورخود فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھرتی رات میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتیا نے سہارا دیا جو اس کی حفاظت کے لیے اپنے بچوں کے ہمراہ ساری رات وہیں بیٹھی پہرا دیتی رہی اور بچی کے پاس ہی بیٹھے رہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

رپورٹس کے مطابق مقامی کسانوں نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں سے بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے بعد ہم فوری طور پر آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچے، ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔ڈاکٹر نے خیال ظاہر کیا کہ کتیا اور اس کے بچوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس سے بچی محفوظ رہی۔تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے