سرکاری ملازمت کیلئے اقلیتوں کو رعایت

سرکاری ملازمت کیلئے اقلیتوں کو عمر میں 5 سال رعایت

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عمر کی حد میں 5سال کی رعایت دیدی ہے محکمہ عملہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اقلیتی برادری کو رعایت دیدی ہے اقلیتی برادری کو زیادہ سے زیادہ 5 سال تک رعایت دی جائیگی اقلیتی برادری کو جنرل، جسمانی معذور اور کسی بھی دیگر کوٹہ کے مطابق نوکری کیلئے درخواست دینے پر یہ رعایت حاصل رہیگی رکن صوبائی اسمبلی روی کمار نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اقلیتی برادری کو 5 سال کی رعایت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے کئی نوجوانوں کیلئے نوکری کا حصول ممکن ہوسکے گا جبکہ اقلیتی کوٹہ پر موجود خالی نشستوں پر بھی بھرتی کی جا سکے گی

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم