تھانہ ٹائون کی حدود میں بی آر ٹی اسٹیشن پر جیب تراشوں نے ایک شخص کو 5لاکھ روپے سے محروم کردیا، عرفان اللہ ولد پیر بادشاہ سکنہ اورکزئی ایجنسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بی آر ٹی میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے حیات آباد جارہا تھا کہ راستے میں بی آر ٹی سٹیشن پر جیب تراشوں نے اس کی جیب سے پانچ لاکھ روپے نکال لئے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں
